17 اکتوبر، 2015، 4:06 PM

عراقی فوج کا وہابی تنظیم داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز

عراقی فوج کا وہابی تنظیم داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز

عراقی فوج نے وہابی دہشت گردوں سے بیجی آئل ریفائنری کا قبضہ واپس لینے کے بعد صوبہ صلاح الدین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے وہابی دہشت گردوں سے بیجی آئل ریفائنری کا قبضہ واپس لینے کے بعد صوبہ صلاح الدین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صلاح الدین صوبے سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیےعراقی فوج نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر صوبے کے متعدد دیہات کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ جبکہ تیل سے مالا مال قصبے بیجی کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ امریکہ کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1858929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha